فیصل آباد ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا،آج پھر53وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر میں وارداتوں کا سلسلہ جاری، آج پھر مزید53وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوںا ور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے 3خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ محلہ نصیر آباد کے حیدر کی اہلیہ (ش) کو ملزمان ندیم وغیرہ، رضا آباد کے علاقہ لاہوری چوک کے جاوید کی بیٹی (ب) کو ملزمان شہباز وغیرہ ،ملت ٹائون کے علاقہ سی بلاک صدف کی بیٹی (الف) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ 279ر۔ب کے اویس قمر کا بیٹا صہیب گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’پولیس مصروف تفتیش۔ جبکہ ایف آئی سی کے باہر شفیق سے جھپٹا مار کر فون، بوہڑ چوک کے قریب نثار خان سے نقدی وفون، جھنگ روڈ موٹر مارکیٹ کے قریب بابر خان سے نقدی وفون، انصاف روڈ کے قریب حمزہ سے 65ہزار طلائی انگوٹھی چھین لی، اعظم آباد کے توصیف سے نقدی وفون، بائو والا کے قریب کاشف سے 60ہزار، مچھلی مارکیٹ کے باہر نوید سے 55ہزار وفون، تاج کالونی میں زاہد کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، محلہ فیض آبادکے احتشام سے 25ہزار وفون، ایف ڈی اے سٹی میں محمد علی کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری، جوہر کالونی میں شفیق سے جھپٹا مار کر فون، گرین ویلی کے قریب عاصم سے 35ہزار وفون، غلہ منڈی روڈ پر سفیان سے جھپٹا مار کر فون، 83گ ب کے نصیر سے نقدی وفون، 212ر۔ب کے گلریز سے 10ہزار، 263ر۔ب کے وارث سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، قصبہ ڈجکوٹ کی رمضانہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا، حمزہ ٹائون میں عمران کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، 78گ ب کے عبدالحمید کے ڈیرہ سے مویشی، پنجاب ہائوسنگ کے قریب فضل سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، شہزاد کالونی کے عمران سے 5لاکھ وفون، کرامت آباد کے ندیم سے 15ہزار وفون، سمندری روڈ ڈی ٹائپ کالونی کے قریب شازیہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، علامہ اقبال کالونی کے ندیم کے گودام سے سامان چوری، 118گ ب کے کاشف سے 15ہزار وفون، 65گ ب کے عرفان سے نقدی وفون، 106گ ب کی خالدہ پروین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، 36گ ب کے اکرم سے سوا لاکھ، 39گ ب کے طاہر کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 206گ ب کے عمر کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر چوری، 200ر۔ب کے مسعود حسین سے نقدی وفون چھین لیا، 60ر۔ب کے سفیان سے 40ہزار وفون، 610گ ب کے اعجاز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کی سویراں بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 453گ ب کے زاہد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 141گ ب کے وقار کے ڈیرے سے مویشی چوری، 429گ ب کے وقاص کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں ریگل روڈسے مشتاق احمد، جھنگ روڈ ٹرک سٹینڈ سے فیصل، سعید آباد کے فاروق، اعظم آباد کے راشد، مدینہ ٹائون سے اسد علی، سمن آباد کے احمد فراز، 68 ج ب کے تنویر احمد، 263ر۔ب کے منور، جلوی مارکیٹ سے عبدالرشید اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس تلاش و بسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں