زیورخ (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن (فیفا) کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔فیفا کے سی او او نے چند روز قبل گیانی انفانٹینو کے متنازع منصوبے پر تنقید کی تھی، گیانی انفانٹینو نے فیفا ایونٹس میں سرمایہ کاروں کی متنازع تجویز دی گئی تھی۔یاد رہے کہ واضح رہے کہ فیفا کے صدر کو عالمی فٹبال کی مختلف تنظیموں کی جانب سے شدید دبا کا سامنا ہے۔ انفینٹینو کو حال ہی میں ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق میں نجی سرمایہ کاروں کو حصہ دینے کے منصوبے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔یوئیفا، ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اور کونکاکاف کے سربراہان نے ایک مشترکہ خط میں فیفا کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تینوں تنظیموں نے موقف اختیار کیا کہ فٹبال کی قیادت کسی فرد کی ملکیت نہیں بلکہ یہ فٹبال سے وابستہ تمام اداروں اور شائقین کی امانت ہے۔تینوں کنفیڈریشنز نے انفینٹینو پر اعتماد کے بحران کے حوالے سے بھی سخت زبان استعمال کی، جبکہ یوئیفا کی جانب سے فیفا کے بعض مقابلوں کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی سامنے آچکی ہے۔




