نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026میں شائقین کی ایک روزہ حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیاہے۔فیفا کے مطابق 16 جون کو ورلڈکپ کے 4 میچز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار 223 شائقین سٹیڈیم پہنچے۔فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک دن میں سب سے زیادہ تماشائیوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا




