واشنگٹن (سپورٹس نیوز)فیفا ورلڈکپ 2026 میں متعدد شائقین کے بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں گھسنے کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھنے لگے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیلاس میں انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ کے دوران متعدد انگلش شائقین ٹکٹ کے بغیر ہی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ متعدد افراد ٹکٹ اور سیکیورٹی چیک سے بچتے ہوئے باآسانی اسٹیڈیم میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایک انگلش مداح جس کے پاس باقاعدہ ٹکٹ موجود تھا اس نے صورتحال کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ چیکنگ بیریئرز کے اطراف میں بڑے بڑے خلا تھے جہاں سے لوگ آرام سے اندر داخل ہوتے رہے۔عینی شاہد نے کہا کہ وہاں موجود رضاکار زیادہ تر بزرگ خواتین تھیں




