ہیوسٹن ٹیکساس (سپورٹس نیوز) مراکش کی ٹیم کینیڈا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ہیوسٹن ٹیکساس میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنلز کے ایک میچ میں مراکش نے کینیڈا کوتین،صفر سے ہرا دیا، مراکش کی جانب سے عزالدین اوناحی نے دوگول اسکورکیے، آخری لمحات میں مراکش کا تیسرا گول صفیان رحیمی نے بنایا۔ دوسری جانب فرانس نیپیرا گوئے کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، سابق عالمی چیمپئن فرانس نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیپری کوارٹر فائنل میں پیراگوئے کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد0-1 سے شکست دے کرکوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کا واحد اورفیصلہ کن گول فرانس کے اسٹار فارورڈ کلیان ایم باپے نے پینالٹی کک پر اسکور کیا، جس کی بدولت فرانسیسی ٹیم فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔اس گول کے ساتھ ہی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایم باپے کے مجموعی گولز کی تعداد 7 ہوگئی، اور وہ ٹورنامنٹ کے نمایاں گول اسکوررز میں شامل ہیں۔ کوارٹرفائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے 9 جولائی کو ہوگا،جہاں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آمنے سامنے آئیں گی۔




