فیڈریشن ملک میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کیلئے وسائل بروئے کار لائیگی’ ناصر اعجاز

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر اعجاز تنگ نے کہا ہے کہ فیڈریشن ملک میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وہ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاک قازقستان انٹرنیشنل باکسنگ ڈویلپمنٹ کلینک کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل میجر عرفان یونس اور فنانس سیکرٹری زیم ناصر چوہدری بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے اور بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں