اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کے بڑے پیمانے کی صنعت (Large-Scale Manufacturing) کے شعبے میں مالی سال 26 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2025-26) کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار Pakistan Bureau of Statistics نے جاری کیے۔جولائی تا دسمبر کے دوران خوراک، و تمباکو، ٹیکسٹائل و ملبوسات، کاغذ و گتہ، کوک و پیٹرولیم مصنوعات، ربڑ و غیر دھاتی معدنی مصنوعات، تیار شدہ دھاتیں، کمپیوٹر و الیکٹرانکس، برقی آلات، آٹوموبائل اور دیگر ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔




