فی الحال ان کا کوئی مخصوص آئیڈیل نہیں’ غازی غوری

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری نے کہا ہے کہ اگر ان کی کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ پہنچتا ہے تو اس سے ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور وہ مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان آسٹریلین کرکٹ ٹیموں کی پریکٹس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غازی غوری نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف اننگز کے دوران بابر اعظم کی رہنمائی نے ان کی بہت مدد کی۔انہوں نے بتایا کہ بابر پہلے سے کریز پر موجود تھے، اس لیے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جیسے عالمی معیار کے کھلاڑی کے ساتھ بیٹنگ کرنے سے اعتماد بڑھتا ہے اور کسی قسم کا دباو محسوس نہیں ہوتا۔غازی غوری نے کہا کہ انہیں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے واضح ہدایت دی گئی تھی کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا ہے کیونکہ اس مرحلے پر تیز رفتاری سے رنز بنانا بنیادی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسی منصوبے کے تحت اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں