قاتلانہ حملہ کا زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا،کیمیکل گرنے سے محنت کش جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ کیمیکل گرنے سے محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقہ 253ر ۔ب کے رہائشی لیاقت علی نے بتایا کہ پرانی دشمنی کی بناء پر 13جولائی کو ملزمان نے فائرنگ کر کے اس کے بھائی رمضان کو بری طرح زخمی کر دیا تھا ، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں غلام رسول وغیرہ کی تلاش شروع کر دی جبکہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر کمال لمیٹڈ مل میں کام کرتے ہوئے محنت کش شہزاداحمد ولد شہباز سکنہ یوسف آباد کیمیکل گرنے سے بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ بھی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں