فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ5افراد لہولہان ہو گئے ، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تھانہ صدر کے علاقہ209ر۔ب میںمعمولی تلخ کلامی پر مشتعل ملزمان نے مخالف سفیان کو گولی مار کر لہولہان کردیا، تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ سبزی منڈی میں رقم کے لین دین پر ملزمان عثمان ، حیدر وغیرہ نے حاجی یونس کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے، روڈالہ روڈ کے علاقہ355گ ب میں عداوت کی بناء پر ملزمان علی حمزہ وغیرہ نے زوہیب، چک جھمرہ کے علاقہ169ر۔ب میں ملزمان اجمل، عبدالعزیز وغیرہ نے صلح کے بہانے مخالفین اللہ دتہ اور محمد امتیاز کو پسٹل کے بٹ اور تشدد کر کے زخمی کر دیا




