قاتلانہ حملے،مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت6افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت6افراد کو لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ100ج ب میں معمولی جھگڑے پر ہمسائے احمد وغیرہ نے خاتون زینب بی بی کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، ساندل بار کے علاقہ33ج ب میں عداوت کی بناء پر مسلح ملزمان نے مخالف علی حمزہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، منصور آباد کے علاقہ ملک پور کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار عمر حیات کو گولی مار دی، تھانہ صدر کے علاقہ احمد آباد میں بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر مشتعل ملزمان سمیع وغیرہ کی فائرنگ سے گولیاں لگنے سے عبدالرحمن اور ایک راہگیر محرم حسین بری طرح زخمی ہو گئے، علاوہ ازیں بٹالہ کالونی میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل افراد نے احسان کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کردیا، زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں