فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو لہولہان کر دیا، حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ صابوآنہ موڑ کے رہائشی امیر نے بتایا کہ عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان حیدر علی وغیرہ نے فائرنگ کر کے اسکے بھائی سمیع رضا کو زخمی کر دیا۔ جبکہ تھانہ ستیانہ کے علاقہ 34 گ ب کے وقار الحسن نے بتایا کہ انکی ملزمان طیب وغیرہ کیساتھ پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی۔ گزشتہ روز ان کا بھائی احمد ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔




