کوئٹہ(بیورو چیف)ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم)بلو چستان محمدحمزہ شفقات نے کہا ہے کہ قانونی تجا رت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ایک دو ما ہ میں ایران بارڈر پر بھی راہداری سسٹم کو (ODR )پر منتقل کیا جا ئے گا اور آمد و رفت پاسپورٹ کے بغیر ممکن نہ ہو گی ، اب اسمگلنگ ، پوست کی کا شت ،غیر قانونی تجا رت کو قبول نہیں کیا جا ئے گا یہ تاثر درست نہیں کہ صو بے میں امن و امان و دیگر مسائل کی خاص وجہ بے روزگاری ہے جن ڈویڑنز میں دہشتگردی کے واقعات زیا دہ ہیں ان میں بے روزگا ری کی شرح دیگر ڈویڑنز سے کم ہے31جنوری کے واقعات میں ملوث 221 افراد ما رے جا چکے جبکہ100کے قریب گرفتار کرلئے گئے ہیں، نوشکی حملے کے لئے ما لی معاو نت پوست کی کا شت کے ذریعے حاصل کی گئی ہے ، باڈرنگ ڈسٹرکٹ کے لوگوں کی بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ مالی معاونت کی جا ئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدہداران و ممبرا ن کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔




