قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پیرمحل میں بڑی کامیابی حاصل کی گئی جہاں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں 52 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی، جس کی مالیت تقریبا 25 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ تحصیل پیرمحل کے موضع کوہل اور پلاٹ بی میں واقع یہ اراضی عرصہ دراز سے ناجائز قبضے میں تھی، جسے ضلعی انتظامیہ، ریونیو اور پولیس کی مربوط کارروائی کے ذریعے واگزار کرایا گیا۔ آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر، ڈی ایس پی پیرمحل اور ریونیو افسران موقع پر موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “وزیراعلی پنجاب کی واضح ہدایات کے تحت ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں