قبضہ گروپ نے بیلف اورپولیس پر دھاوا بول دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بااثر افراد نے قبضہ واگزار کروانے آئے عدالتی بیلف اور پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا، ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق عدالتی بیلف منیر احمد نے بتایا کہ وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈجکوٹ روڈ پر واقع پرانی سنٹرل جیل کے قریب قبضہ واگزار کروانے گیا تو وہاں پر موجود ملزمان زرغون وغیرہ نے قبضہ دینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور عدالتی بیلف کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ بعدازاں فیکٹری ایریا پولیس نے عدالتی بیلف کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں