ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج ناصر محمود سیال نے تھانہ رجانہ کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مرکزی مجرم ارشد کو سزائے موت جبکہ اس کے ساتھی عدیل کو عمر قید کی سزا سنا دی۔مقتول علی اسد عباس کو لوٹ مار کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے ارشد کو سزائے موت اور عدیل کو عمر قید کی سزا سنائی۔عدالت نے دونوں ملزمان پر 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، عدم ادائیگی کی صورت میں مزید قید بھگتنا ہوگی۔




