گوجرہ ( نامہ نگار)تھانہ نواں لاہور پولیس نے قتل ہو نیوالے شخص کی بیوی کومبینہ آشناسمیت گرفتار کر لیا۔ چک نمبر335ج ب کے ریاض نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کا بھائی فیاض مسیح اپنے گھر کے صحن میں سویا ہواتھاجسکو گاؤں کے تنویر عرف کاکواور یاسمین نے سبل اور کلہاڑی کے وارکرکے قتل کیاہے اورملزمان موقع سے فرارہوگئے۔وجہ عنادتنویر عرف کاکوکے اس کی بھابی یاسمین کے ساتھ ناجائز تعلقات بیان کئے جاتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کوگرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔




