گوجرہ (نامہ نگار)ویمن ونگ جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام ”ہر دل تک قرآن” مہم کے سلسلے میں الحرم سکول سسٹم، آدا پل (حلقہ پی پی 119) میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی ڈائریکٹر سکول میڈم نغمانہ کوکب نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی نائب ناظمہ ویمن ونگ صوبہ پنجاب وسطی محترمہ شائستہ عمر تھیں۔جنہوں نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ قرآن محض تلاوت نہیں، مکمل ضابطہ حیات ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ اور زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ دور کے فتنوں اور معاشرتی بگاڑ کا واحد حل قرآنی تعلیمات سے وابستگی میں ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی اور اپنی نسلوں کی آبیاری قرآن کی روشنی میں کریں تاکہ ایک صالح اور پاکیزہ معاشرہ تشکیل پا سکے۔




