قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا اشد ضروری ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام سالانہ پیغام شہادت امام حسین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب کاروان اتحاد اہلسنت پاکستان کے بانی علامہ سید حسن مجتبی ترمذی نے کیا اور صدارتی خطبہ جماعت اہلسنت پاکستان ضلع فیصل آباد کے امیر علامہ شفقت علی حیدری نے دیا اور جامع القرآن پروگرامز کے رہنما محمد کاشف نیاز، محمد حسن شفقت و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ السلام نے حق کی خاطرجان کو قربان کر کے قیامت تک یہ پیغام دیا کہ حق اور باطل دو کردار قیامت تک رہیں گے یعنی حسینی کردار اور یزیدی کردار۔اور یہ ہر دور کے اندر انسان کی زندگی میں مختلف انداز میں اثر انداز ہو ں گے، ایمان کا معیار کردار پر ہو گا اگر کردار حسینی ہے تو حق پر ہے اور کردار حسینی یہ اعلان کر رہا ہے کہ وقت کے یزید سے ہر وقت مقابلہ کے لیے تیار رہنا ہے اور اللہ اور اسکے رسول کے لیے ان کی دین کے لیے یزید سے مقابلہ کرتے جان بھی جائے اس کی پرواہ نہیں کرنی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے جنت کا مالک اور سردار بھی امام حسین علیہ السلام کو بنایا اور داخلہ بھی حسین پاک کی محبت اور اور ان کے کردار کو اپنانے سے ہو گا، حسینی کردار اپناتے ہوئے قرآن و سنت کی تعلیم کو عام کر کے ہی یزیدی فتنوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ امام حسین علیہ اسلام نبی پاک ۖ کے نواسے ہیں اور آپ نے اسلام کے لیے وہ قربانی دی جس کی مثال قیامت تک امت نہیں دے سکتی ‘ہر چیزکو اللہ پاک کی رضا کے لیے قربان کیا اور کہا جان جاتی ہے تو جائے لیکن جو پیغام اور احکامات اللہ پاک نے میرے نانے کے ذریعے اس امت کو عطا کیے ہیں اس میں حرف نہ آئے، اہلبیت کی محبت گناہوں کو ایسی کھاتی ہے جیسے آگ سوکھی لکڑی کو کھاتی ہے اللہ پاک ہمیں اہلبیت کی سچی محبت نصیب فرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں