قرآن پاک میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے

سرگودھا (بیورو چیف) قرآن پاک میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے بدقسمتی سے ہم نے قرآن پاک کو چھوڑ کر مصنوعی سہاروں کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگ روز بروز معاشی اور ذہنی مسائل کا شکار ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ لوگ ادھر ادھر بھٹکنے کی بجائے قرآن پاک کی تعلیم کو اپنا شعار بنائیں اور اس سے راہنمائی حاصل کریں ہم جن مسائل کا شکار ہیں ان سب کی وجہ صرف اور صرف دین سے دوری ہے جو ہمارے لئے باعث مشکلات بن رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں