کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ جانور ذبح ہوتے نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی مجھ سے قربانی کا گوشت کھایا جاتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ ہمارے یہاں عید کے تینوں دن قربانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن باجی کے یہاں قربانی ہوتی ہے ایک دن میری طرف سے اور تیسرے دن پھر بہن کے یہاں جانور ذبح کیا جاتا ہے، بہنوں کے بچے بہت زیادہ ہیں، بچوں کو دلاسہ دیتے ہیں۔




