صفدرآباد(نامہ نگار)علامہ پروفیسر حافظ محمد عبد المالک طاہر خطیب جامع مسجد غلہ منڈی صفدرآباد نے قربانی کے فضائل پر ایک اجتماع میںتفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے قرآن و حدیث کے حوالہ جات سے مدلل بیان فرمایا۔اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہما اجمعین کی شان بھی بیان کی۔عید کے موقع پر مقصد صرف قربانی کا جانور ہی ذبح کرنا نہیں بلکہ ایک میسج ہے کہ اللہ کی راہ میں اپنے آپ کو پیش کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔صحابہ کرام کے طرز عمل کو اختیار کر کے اللہ اور اس کے پیارے رسولۖکی خوشنودی حاصل کی جائے۔ظاہری نمود و نمائش سے پرہیز کیا جائے،والدین ،بیوی بچوں اور اولاد سمیت مخلوق خدا کی خدمت میں مشغول رہ کر اللہ کی رضا کے حصول کو پیش نظر رکھ کر نفلی عبادات کا بھی اہتمام کیا جائے۔ماہ ذی الحج کے پہلے نو دن رات کی فضیلت احادیث میںآئی ہے ان میں خوب عبادات کی جائیں۔عید پر غربا ،مساکین،یتیموں،مستحقین کی مدد کی جائے،قربانی کا گوشت ان تک بھی پہنچایا جائے۔وہ لوگ کتنے خوش قسمت ہیں جو مکہ مکرمہ میں جا کر حج کی سعادت اور مدینہ منورہ میں دربار رسالت ۖ میںحاضری دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی حج کی سعادت عطا فرمائے۔آمین




