سرگودھا (بیورو چیف) جس نے بھی ملکی قرضے معاف کروائے اور پاکستانی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ان کا بلا امتیاز احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے قرضے اور کرپشن نے ہمیں آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا دیا ہے جس کی وجہ سے ہماری ہر قسم کی پالیسیاں غیروں کے مرہون منت پر تشکیل دی جاتی ہیں جو پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک قرض اور کرپشن کے معاملات کا حساب نہیں لیا جاتا اس وقت تک پاکستان بیرونی اداروں کا مرہون منت رہے گا ۔




