فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے قرض دار کو چکمہ دینے کیلئے اغوا کا رچانے والے نوجوان کو ساہیوال سے گرفتار کر لیا، پکڑے جانے والے ملزم علی اصغر نے اعتراف جرم کر لیا، تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے رہائشی عبدالمنان نے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں چند روز قبل مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کے 40سالہ بھائی علی اصغر کو نامعلوم افراد نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کر کے لے گئے ہیں، سی پی او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ شعیب احمد نے ماتحت عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شک ہونے پر تفتیش شروع کی اور ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی علی اصغر کو ساہیوال سے گرفتار کر کے باز پرس شروع کی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے قرض دار کو چکمہ دینے کیلئے بھائی عبدالمنان سے مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا اور اپنا خون نکال جائے وقوعہ پر پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔اور اس کے بھائی عبدالمنان نے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں 619/25بجرم765مقدمہ درج کروا یا جو کہ بے بنیاد اور جھوٹا تھا ۔ جس پر پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔




