اوٹاوا(سپورٹس نیوز) پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا۔پلواشہ بشیر نے کینڈین ماسٹرز ٹورنامنٹ میں 35ایج گروپ کا ویمن سنگلز ٹائٹل جیتا، پاکستانی سٹار پلیئر نے فائنل میں کینیڈا کی ٹاپ سیڈ پلیئر اینا رائس کو شکست دی۔اپنی اس شاندار کامیابی کے بعد پلواشہ بشیر نے بتایا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کے 300 سے زائد پلیئرز شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر فخر ہے، لیکن ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت کا مطلب یہ نہیں کہ میرا اوپن کیٹیگری کیریئر ختم ہوگیا۔




