قومی خزانے کو5کروڑ کا نقصان پہنچانے پرATCکے اکاؤنٹنٹ سمیت2گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے قومی خزانہ کو 5کروڑ کا نقصان پہنچانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق اکائونٹنٹ عدالت سپیشل جج انسداد دہشت گردی غضنفر علی نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اکائونٹنٹ منصب علی نے مبینہ طور پر چار افراد کے جعلی تقرری کے آرڈر تیار کئے جو کہ مختلف محکموں میں سرکاری امور سرانجام دیتے رہے اور اس سے سرکاری خزانہ کو 5 کروڑ کا نقصان پہنچایا جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 10ستمبر 2026ء کو مقدمہ نمبری 46/26 درج کر کے دو ملزمان سابق اکائونٹنٹ انسداد دہشتگردی منصب علی ولد بشارت علی اور مظہر عباس ولد خوشحال سکنہ جھنگ کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ پکڑے جانیوالے ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں