قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں عبرتناک شکست کے بعد شان مسعود کی کپتانی خطرے میں پڑگئی،ٹیم کی قیادت سلمان علی آغاکو دئیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش سے مسلسل دوسری سیریزمیں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کیمطابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد کپتان شان مسعود کی قیادت سے بھی مطمئن نہیں اورمتعدد فیصلوں پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شان مسعود اپنی خراب کارکردگی کے باعث اجلاس میں زیادہ گفتگو نہ کر سکے۔ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ ہیڈ کوچ سلمان علی آغاکوقومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے کے حق میں ہیں اور جلد اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو پیش کریں گے۔بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں اختلافات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ٹیم منیجر کی موجودگی میں کھلاڑیوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ہیڈکوچ نے کھلاڑیوں کو انفرادی کارکردگی کے بجائے ٹیم کیلئے کھیلنے کی تلقین کی اور واضح کیاکہ صرف ذاتی پرفارمنس کافی نہیں بلکہ ٹیم کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ذرائع کیمطابق سیریزمیں شکست کے بعدکھلاڑیوں نے ملبہ ایک دوسرے پرڈالنا شروع کردیا،بیٹرز نے بالرز کی کارکردگی پرسوال اٹھائے جبکہ بالرز نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کو ذمہ دار قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں