قومی ٹیم کی میچز فیس بھارتی حملوں میں زخمی ہونیوالوں کے نام

دبئی (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹیم نے تمام میچزکی فیس بھارتی حملوں میں زخمی ہونیوالوں کے نام کردی۔پاکستانی کپتان سلمان علی آغا میچ کے اختتام پرگفتگو میں کہا پورے ٹورنامنٹ میں اتارچڑھائو آتا رہا ہے، کسی بھی انفرادی پرفارمنس کی وجہ سے میچ نہیں ہارتا، حارث رئوف سے اچھی بالنگ نہیں ہوئی یہ گیم کا حصہ ہے،پہلے 6 اوورزمیں فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی تھی،بیٹنگ میں ہم اچھا فنش کرتے تو 170 رنز تک کرسکتے تھے۔ سلمان علی آغا نے مزیدکہاحسن نواز کو بھرپور موقع دیا گیا، وہ مستقبل میں وائٹ بال کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہوگا، ٹورنامنٹ میں جوچیزیں بری ہوئی ہیں انکودرست کریں گے،آج بولنگ،بیٹنگ میں اچھا آغا کیا مگر کامیابی سے اختتام نہیں کرسکے،ہمیں تھوڑے سے زیادہ رنز بنانے چاہیے تھے۔ مزیدکہا اختتامی تقریب میں جوکچھ آج ہواہے یہ پہلی باردیکھاہے،جوکچھ اس ٹورنامنٹ میں ہوا وہ بہت برا تھا،ایسی سی کاصدرجوہے وہ ہی ٹرافی دیگاکوئی اورتو نہیں دیگا، آج جوکچھ بھی ہواگیم کے ساتھ غلط ہواہے،سٹارٹ کس نیکیا،ہم نے نہیں کیا،جوبھارت نے گیم کیساتھ کیا اسکے بعد ہی سب شروع ہوا۔بھارتی فتح پرنریندر مودی نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکھیل کے میدان میں آپریشن سندور، جس پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مودی کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیزشکست محفوظ کر چکی ہے،کوئی کرکٹ میچ اس اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا۔ کھیل میں جنگ کو گھسیٹنا مودی کی بے بسی کو عیاں کرتا ہے،بھارت نے کھیل کی اصل روح کو داغ دار کیا،مودی کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا درد نہیں بھولا۔ بھارت ایشیا کرکٹ کا چیمپئن بن کربھی ولن ہی رہا،انڈین ٹیم جاتے جاتے ہٹ دھرمی دکھانے سے باز نہ آئی، فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکارکردیا، سمجھانے بجھانے کے باوجود بھی ضد سے باز نہ آئے، محسن نقوی بھی ڈٹ گئے،ایسی سی نے ٹرافی بھارت کو نہ دینے کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے ٹرافی کے بغیر ہی جشن منایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں