گوجرہ(نامہ نگار)قیام پاکستان ہمارے آبائو اجدادکی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ آزا د ی کی تحریک میں جانوں کے نذرانے پیش کر نیوا لے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔وطن عزیز کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار پریس کلب گوجرہ کے زیر اہتمام منعقدہ جشن آزادی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کیا۔تقریب کی صدارت صدر پریس کلب گوجرہ تنویر حسین نے کی۔ مہمانان خصوصی سینئر صحافیان صاحبزادہ خالد محمود التمش (سمندری) شاہد اقبال شیروانی جبکہ مہمانا ن اعزازچوہدری عبدالرحمن ،میاںحسن خالد، ڈاکٹر اجمل خان،بشیرربانی اور پروگرام آرگنائزرمحمد سرفرازحسن،حافظ احمد محمود،حافظ محمد عباس علی،شیخ محمود احمد،عتیق شاہد تھے۔مقررین نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے جانثار ساتھیوں کی دن رات کی جدو جہدکی بدو لت پاکستان معرض وجود میں آیااور ہمیں غلامی کی زندگی سے آزادی نصیب ہوئی۔




