فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر’ ممبر پنجاب بار کونسل معروف قانون دان قیصر نذیر ساہی پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہو گئے، انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد میں وکلاء کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بار کونسل نے فیصل آباد کے معروف قانون دان قیصر نذیر ساہی کو بھاری اکثریت سے پنجاب بار کونسل کا وائس چیئرمین منتخب کیا جو کہ فیصل آباد کیلئے اعزاز ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں طارق محمود ایڈووکیٹ’ سیکرٹری کلیم اﷲ گل سمیت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں’ وکلائ’ عمائدین شہر’ صحافیوں’ سول سوسائٹی سمیت ہر مکتبہ فکر کے شہریوں نے قیصر نذیر ساہی ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ وکلاء برادری سمیت فیصل آباد کے وکلاء کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔




