فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویرحسین کی قیادت میں ایس پی لائلپور ڈویژن عابد ظفر ، اے ایس پی گلبرگ فصیح الرحمن اور ٹائون ایس ایچ اوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ڈکیتی، چوری، نقب زنی، موٹر سائیکل چوری کے 390مقدمات میں جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کروڑ 92لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ لائلپور ڈویژن میں کی جانے والی برآمدگی کی تفصیل میں موٹر سائیکل 168، چوری اور نقب زنی کے 202، رابری کے 20مقدمات شامل ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں دی جانے والی ریکوری کے سلسلے میں مقدمات کے مدعیان کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ ان کا برآمد شدہ مال مسروقہ ان کے حوالے کیا جائے۔فیصل آباد پولیس نے بہترین حکمت عملی اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نہ صرف کرائم کی شرح میں واضع کمی کی ہے بلکہ شہریوں سے چھینا اور چور ی شدہ مال مسروقہ بھی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے بھی کیا۔ سی پی او تنویر حسین نے پریس کانفرنس میں فیصل آباد پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ دوران پریس کانفرنس سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ مسروقہ مال اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔ انشااللہ آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔ CCTV کیمروں کی مسلسل ما نیٹرنگ، موثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹائون کی سطح پر مانیٹرنگ اور کریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تاکہ کرائم کی شرح میں مزید کمی لائی جاسکے اور فیصل آباد کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔ پولیس کی خدمات کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون کی بھرپور ضرورت ہے۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پولیس کا ہر جوان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔




