لائیو سٹاک کے عملے کو ریکوری میں تیزی لانے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے جڑانوالہ میں پنجاب لائیوسٹاک کارڈ (PLC) ٹرانچ I، IIاور IIIکی ریکوری اور دیگر محکمانہ اہداف کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں افسران کو ریکوری کے عمل میں مزید تیزی لانے، مویشی پال حضرات سے موثر رابطہ برقرار رکھنے اور مقررہ اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈاکٹر روبینہ انجم نے سول ویٹرنری ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ کیا اور او پی ڈی،جاری ویکسینیشن مہم، ویٹرنری خدمات، صفائی ستھرائی، انفراسٹرکچر اور ریکارڈ مینجمنٹ کا جائزہ لیا۔انہوں نے معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی، بیماریوں کی موثر نگرانی، عوامی خدمت اور مویشی پال حضرات کی بہتر سہولت کاری پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں