فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہم سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہماری آواز کو وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف تک پہنچایا اور تاجروں پر لٹکتی تلوار سمارٹ لاک ڈائون کو عید تک موخر کروایا’ یقینی طور پرہمارے تاجربھائی اس رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور بہتر طریقے سے روزی کما سکیں گے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے اپنے ڈیرے کارخانہ بازار میں ہنگامی اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں اجلاس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ کلاتھ بورڈ فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر محمود یوسف ‘ آرگنائزر شیخ یوسف گچھا’ گول الیکٹرونکس کے صدر میاں آصف’ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے سینئر رہنما میاں محمد اشرف’منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ صدر حرم کلاتھ مارکیٹ شیخ ارسلان اچھی’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم زبیع اللہ’ بھوانہ بازار کے جنرل سیکرٹری شیخ جاوید’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ جنرل سیکرٹری عبدالشکور’ جھنگ بازار کے صدر مزمل طور’ جنرل سیکرٹری میاں رمضان جانی’ انجمن تاجران غلام محمد آباد کے صدر چوہدری اکرام’ گول کچہری بازار کے صدر شیخ خرم شہزاد’ جنرل سیکرٹری محمد سرفراز’ جھنگ بازار کے صدر بائو محسن انوار’ رانا سلیمان’ رانا صابر’ میاں رضوان پپو’ شیخ جاوید’ جامع کلاتھ مارکیٹ کے صدور شیخ بابراسلام’ مکی کلاتھ مارکیٹ کے صدر یاسین قادری’ ملک رضوان’ بابا عدیل’ ماجد امین طاریق’ مرزا افضل’ میاں منور’ شیخ صابر’ شیخ بلال الٰہی’ احسن جاوید’ حامد سبحانی’ غلام مصطفی’ میاں سعید کے علاوہ شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب صدور’ جنرل سیکرٹریز’ عہدیداران ‘ تاجرو ں اور دکانداروں نے شرکت کی’ محمد امین بٹ نے کہا کہ آٹھ بازاروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے’ ہول سیل مارکیٹٹیں آٹھ بازاروں سے باہر نہ نکالی جائیں’ غلہ منڈی اور سوتر منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل نہ کیا جائے’ انہوں نے کہا کہ ہم آٹھ بازاروں کو ویران نہیں ہونے دیں گے’ آٹھ بازار کاروباری مرکز ہیں انہیں پکنک پوائنٹ نہ بنایا جائے’ صرف کچہری بازار کی بیوٹی فکیشن کے نتیجے میں 10 ہزار لوگ بیروزگار ہوئے ہیں’ انہوں نے میاں محمد نواز شریف سے کہا کہ آپ تو تاجروں کے ہمدرد اور دوست سمجھے جاتے ہیں’ آپ کی حکومت میں تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے’ ٹیکسوں کی بھرمار نے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں’ آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے لوگ پاگل ہو رہے ہیں اور سینہ کوبی کررہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ کیا مسلم لیگ (ن) نے مستقبل میں کوئی الیکشن نہیں لڑنا’ اگر لڑنا ہے تو ہم کس منہ سے لوگوں سے ووٹ مانگیں گے’خدارا اللہ کی مخلوق پر رحم کیا جائے اور انہیں ہوشربا مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے شارٹ ٹرم پالیسیاں بنائی جائیں اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائے’ محمد امین بٹ نے میاں محمد نواز شریف’ میاں محمد شہباز شریف’ محترمہ مریم نواز شریف اور رانا ثناء اللہ خاں سے کہا کہ آپ کو سب اچھے کی رپورٹ دینے والے آپ کے دوست نہیں ہیں’ کچھ اچھا نہیں ہے’ غریب مر گیا ہے اور وہ بدعائیوں پر اتر آیا ہے’ خدارا ان کی بدعائوں سے بچیں اور غریبوں کیلئے کچھ کرجائیں تاکہ ہم بھی سینہ چوڑا کرکے حکومت کی کارکردگی پر ووٹ مانگیں اور آنے والے الیکشن میں اپنے امیدواروںکو کامیاب کروا سکیں’ اجلاس سے عباس حیدر شیخ’ چوہدری بہادر علی’ ذیشان جاوید ظفر’ ڈاکٹر محمود یوسف’ شیخ یوسف گچھا’ میاں آصف’ میاں محمد اشرف’ حافظ طاہرجمیل’ شیخ جاوید’ شیخ ارسلان’ بابر اسلام و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔




