لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر سمندری میں کارروائیاں

سمندری (بیورو چیف )سمارٹ لاک ڈان کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے سخت اقدامات آٹھاتے ہوئے متعدد دوکانیں سیل کرکے سخت وارننگ جاری کر دی گئیں سمارٹ لاک ڈان پر عمل درآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج نے پیرا فورس کے انچارج رانا ہارون جاوید اور میونسپل کمیٹی عملہ کے ہمراہ اندرون شہر مختلف بازاروں کا دودہ کیا اس دوران مقررہ وقت کے بعد بھی کاروبار جاری رکھتے ہوئی دوکانیں کھلی رکھنے پر دوکانیں سیل کر دیں اور دوکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سمارٹ لاک ڈان کے ایس او پیز پر عمل درآمد پر صورت ممکن بنایا جائے گا انہوں نے دوکانداروں کوہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ہر صورت آٹھ بجے کے بعد کاروبار بند کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں