لاہور ریس کلب میں گھڑ دوڑ کا انعقاد۔ کلاسیک مسٹری اور اعوان چوائس کامیاب

لاہور(سپورٹس نیوز)جشن آزادی کے سلسلے میں لاہور ریس کلب میں گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا مجموعی طور طور پر پانچ ریسز ہوئیں، جشن آزادی کپ میں کلاسیک مسٹری اور انڈیپنڈنس کپ میں اعوان چوائس نے کامیابی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے گرم اور حبس زدہ موسم میں گھڑ دوڑ کا انعقاد فلڈ لائٹس میں کیا گیا نائٹ ریسز دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد لاہور ریس کلب میں موجود تھی گرم موسم کے باوجود معیاری ریسز شائقین کو دیکھنے کو ملیں۔جشن آزادی کپ میں کلاسیک مسٹری نے میدان مارا جبکہ بی اے مین نے دوسری اور بیلٹریکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں