اسلام آباد (بیوروچیف) لبلبے کے سرطان کی نئی ویکسین سے امید قائم ہو گئی۔ ابتدائی طبی تحقیق کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آگئے۔لبلبے کے سرطان کے علاج کیلئے نئی ویکسین نے ابتدائی مرحلے کی ایک طبی آزمائش میں مرض کی پیش رفت کو سست کرنے کیلئے قابل ذکر نتائج ظاہر کیے ہیں ۔ماہرین کے مطابق ویکسین ٹیومر خلیات کے خلاف مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے ۔ مستقبل میں موذی بیماری کے علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔لبلبے کا کا کینسر مہلک ترین اقسام میں شمار ہوتا ہیجس کی تشخیص اکثر اس وقت ہوتی ہے جب مرض پھیل چکا ہوتا ہے۔




