جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے بیوی کے قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلا ت کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 644گ ب میں 25جون کو شہباز ولد شوکت نے گھریلو جھگڑے پر تشدد کرکے اپنی بیوی ندا نسیم کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ مقتولہ کے والد محمد نسیم ساکن301گ ب کی مدعیت میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا مقتولہکے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد نے ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی اور قاتل شوہر کی گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کیں جس پر ایس پی ٹائون اختر وینس نے ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ عدیل مصطفی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بیوی کے قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ہیں۔ بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے پکڑے جانیوالے قاتل شوہر کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




