لٹن داس کے کیچ کا ریویو لے لیتے تو صورت حال مختلف ہوتی، خرم شہزاد

سہلٹ (سپورٹس نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ اگر وقت پر ریویو لیتے تو بنگلادیش کو اور جلدی آئوٹ کرسکتے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے کہا کہ ہمیں جلدی وکٹ مل گئیں لیکن ان لکی رہے کہ ایک دو ریویو مس کرگئے لٹن داس آٹ تھے لیکن ہم نے ریویو نہیں لیا اگر ہمارے حق میں یہ فیصلہ ہوتا تو وہ200کے اندر آٹ ہوجاتے۔انہوں نے کہا کہ لٹن داس کو کافی بانسرز کیں انہیں دو مواقع بھی ملے کیچ ڈراپ ہوگیا۔خرم شہزاد نے کہا کہ کنڈیشن کے حساب سے فیلڈنگ سیٹ کی تھی، 150 پر ان کے 6 سے 7 آٹ تھے لیکن ہم نے 300 کے اندر آٹ کرلیا ہے یہ پچ بھی ڈھاکا سے مختلف ہے وہاں پر کریک تھے اور اس پچ پر بیٹنگ کو بھی سپورٹ مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں