بوسنیا (مانیٹرنگ ڈیسک)یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یورپی ملک بوسنیا میں ایسا گھر موجود ہے ۔ بوسنیا کے علاقے سرباتس میں ایسا گھر موجود ہے جو360ڈگری میںگھومتا رہتا ہے۔یہ گھر 2021 میں تعمیر ہوا تھا جسے ووجن کیوسک نامی فرد نے اپنی بیوی کے لیے تعمیر کیا تھا۔اس وقت ووجن کیوسک کی عمر 72 سال تھی مگر انہوں نے اسے خود 6 سال کے اندر تعمیر کیا تھا۔ووجن کیوسک نے اس وقت میڈیا کو بتایا تھا کہ انہوں نے یہ گھر اس لیے تعمیر کیا تاکہ ان کی اہلیہ کھڑکی سے باہر نظر آنے والے نظارے کو جب مرضی چاہے بدل سکے۔جب ووجن کیوسک کی شادی ہوئی تھی تو انہوں نے اپنا ایک گھر خود تعمیر کیا تھا جس میں سونے کے کمروں کا رخ سورج کی جانب تھا۔اس کی وجہ سے نشست گاہ کا رخ سڑک کی جانب نہیں رہا اور ان کی اہلیہ اکثر شکایت کرتی تھیں کہ وہ مہمانوں کو گھر کی جانب آتے ہوئے نہیں دیکھ سکتیں۔ووجن کیوسک نے کہا کہ جب ان کے 3 میں سے 2 بچے اپنے گھروں میں منتقل ہوگئے تو انہوں نے گھر کی تعمیر نو کرنے کا فیصلہ کیا۔چونکہ وہ پوری زندگی بیوی کی شکایات سن کر تنگ آچکے تھے تو انہوں نے فیصلہ کیا تعمیر نو کے دوران اسے لٹو کی طرح گھومنے والا گھر بنا دیں گے تاکہ وہ بیوی کی مرضی کے مطابق گھوم سکے۔گھر کے نیچے پہیے اور الیکٹرک موٹر پر مشتمل میکنزم موجود ہے جبکہ ووجن کیوسک کے مطابق انہوں نے یہ نیا گھر خود تعمیر کیا۔سست رفتاری سے یہ گھر 24 گھنٹے میں مکمل گھوم جاتا ہے اور تیز ترین گردش میں ایسا محض 22 سیکنڈ میں ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی تنوع نہیں بلکہ اس کے لیے بس عزم اور علم کی ضرورت تھی اور میرے پاس اتنا وقت اور علم تھا۔




