لڑائی جھگڑے کے واقعات،خاتون سمیت4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں مشتعل افراد نے فائرنگ اور تشدد سے خاتون سمیت 4افراد لہولہان ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سمندری کے علاقہ 62 گ ب میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے گلفام کو زخمی کر دیا۔ 389 گ ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان وقاص وغیرہ نے کلہاڑی کے وار کر کے مخالف عمران کو لہولہان کر دیا۔ ساہیانوالہ کے علاقہ 18 ج ب میں تلخ کلامی پر ملزمان مدثر وغیرہ نے محلہ دار خاتون بشریٰ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ کے علاقہ 21 گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان اسد وغیرہ نے فائرنگ کر کے عبدالمنان کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں