لڑکے کے ساتھ بد اخلاقی کرنیوالے تین ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون عدیل اکرم نے عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 15سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ایڈن گارڈن کی رہائشی سعدیہ ریاض کا کہنا ہے کہ اس کا خاوند بسلسلہ روزگار دبئی میں مقیم ہے، 20 اپریل کو اس کا 15سالہ بیٹا جو کہ نویں جماعت کا طالب علم ہے۔ اس کو ملزمان علی حسن’ عامر سہیل اور تنویر وغیرہ ورغلا کر ساتھ لے گئے اور بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اسکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں