لیگی کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کرلیں،رانا احمد شہریار خاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخاب جلد ہوںگے’ کارکن تیاری کر لیں’ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی پر بلدیاتی انتخاب جیتے گی’ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے رانا احمد شہریارخاں نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں صدر میاں آصف اسلم’ گروپ لیڈر رانا ایوب منج’نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ سٹی مسلم لیگ (ن) میاں ضیاء الرحمن’ چوہدری عامر بشیر گجر ‘ چوہدری عاشق رحمانی’ چوہدری سلیم چھماں کے علاوہ غلہ منڈی کے دکانداروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی’ رانا احمد شہریارخاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے کی تعمیروترقی میں مصروف عمل ہے’ صوبہ بھر میں مثالی ترقیاتی منصوبہ جات چل رہے’ رانا احمد شہریارخاں نے کہا کہ غلہ منڈی میں آپ کی امنگوں کے مطابق ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں’ یہاں کی سڑکیں کارپٹ ہو رہی ہیں’ سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے رہا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ ایک دو برسوں میں غلہ منڈی کا کوئی بھی ترقیاتی کام باقی نہیں رہے گا’اس موقع انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ گروپ لیڈررانا ایوب منج’نائب صدر خواجہ شاہد حمید’ جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی و دیگر مقررین نے غلہ منڈی کے ترقیاتی کام کروانے پر رانا احمد شہریار خاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے ترقیاتی کام ہونے شروع ہو جاتے ہیں’ ہمارے کہنے پر آپ نے غلہ منڈی کی پختہ سڑکیں بنوا کر ہمیں اپنا مقروض کر لیا ہے’ ہم بھی دھڑے کے پکے ہیں’ انشاء اللہ ہم بھی آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے’ اس موقع پر رانا احمد شہریار خاں نے موقع پر ہی غلہ منڈی کے تاجروں کے مسائل حل کروائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں