ماحول آلودہ کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست وژن اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے تحصیل کمالیہ اور تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف بھٹوں کا معائنہ کیا اور تین بھٹوں کے خلاف سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے پر کارروائی کی۔ محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر عرفان کھیتران نے فیلڈ وزٹ کے دوران سموگ کا باعث بننے والے 2 بھٹوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جبکہ تحصیل کمالیہ میں زگ زیگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک بھٹہ مکمل طور پر مسمار کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام صنعتی یونٹس کو ایس او پیز کی مکمل پاسداری یقینی بنانی ہوگی۔ یہ اقدامات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے مطابق شہریوں کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں