ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دیدی گئی

لاہور (بیوروچیف) ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دے دی گئی۔ای وہیکلز کیلئے عام نمبر پلیٹ سے ہٹ کر نئی نمبر پلیٹ جاری کر دی گئی۔ ایڈیشنل ڈی جی کے مطابق الیکٹرک وہیکلز کی نمبرپلیٹ مکمل گرین کلر کی ہوگی،آئندہ تمام الیکٹرک وہیکلز مالکان نئی پلیٹس لگانے کے پابند ہونگے۔ایڈیشنل ڈی جی احمد سعید نے بتایا کہ پنجاب بھر میں ابتک 16ہزار الیکٹرک گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں،رکشے رجسٹرڈ ہوئے۔ پنجاب میں ساڑھے 14ہزار الیکٹرک موٹر سا ئیکل جبکہ 1461کاریں، 31 بسیں، 36الیکٹرک رکشے رجسٹرڈ ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ای گاڑیوں کی رجسٹر یشن ،ٹوکن ٹیکس پر 95فیصد رعایت دی گئی۔اگلے مالی سال میں بھی الیکٹرک گاڑیوں پر رعائت برقرار رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں