اسلام آباد (سپورٹس نیوز) ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ویٹرنز ٹیم کو پہلے میچ میں شکست ہو گئی۔60سال سے زائد کی ایج کیٹیگری کے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 10 گول سے ہرا دیا۔سابق ہاکی اولمپینز پر مشتمل پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔پاکستانی ٹیم میں اولمپئین شہباز سینئر، طارق شیخ، خالد حمید اور دیگر شامل تھے۔گروپ ڈی میں پاکستان کے ساتھ نیدرلینڈز، ویلز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 اگست کو آئرلینڈ اور 11 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گا۔




