ماسٹر اشفاق احمد کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپا ر ٹی کے ٹکٹ ہولڈرو ڈویژنل نائب صدرماسٹر اشفاق احمد کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں مرحومہ مغفورہ کو ان کے آبائی علاقے ملک وال میں سپرد خاک کردیا گیا ضلعی تنظیم کی جانب سے مرحومہ کے لئے درجات بلندی کی دعا اور اظہار افسوس کیا گیاان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری ،ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہ جہان کھرل ، سینئر نائب صدر چوہدری ناجی گجر،نائب صدور محمد کاشف کامران ،غلام غوث،ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاھر شیخ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائے عابدکھرل ،محمد فرحان چوہدری ،سابق سٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی عدیل تاج ،میاں زکریا حسن ڈار،آزاد جموں کشمیر فیصل آباد ڈویژن کے صدر چوھدری خادم حسین ،چوھدری محمد رفیق ضلعی تنظیم کے ٹکٹ ہولڈر ز رانا فراز انیس نمبردار سردرا عثمان نواز باجوہ ،سردرا عامر حیات سندھو ،محمدحفیظ انجم جنجوعہ ،مخدوم اکمل حسین شیرازی ،رائے وقاص اسلم کھرل ،رائے شہادت خاں کھرل ،رائے امتیاز اشرف کھرل ،ندیم شہادت خاں بلوچ،ملک شمشیرحیدر وٹو سابق وزیر مملکت راحیلہ شہادت خاں بلوچ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میںپاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و ڈویژنل نائب صدرماسٹر اشفاق احمد کی والدہ ماجدہ کی اچانک ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و ڈویژنل نائب صدرماسٹر اشفاق احمد کی والدہ ماجدہ کی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کے انتقال کو حکم خدا وندی قرار دیاموت کا کوئی وقت مقرر نہیں۔انھوں نے کہا کہ بلا شبہ موت برحق ہے ہر جاندار چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں