مالی امداد کا جھانسہ ،شہریوں کے شناختی کارڈ پر قرضہ حاصل کرنیوالے گروہ کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بٹالہ کالونی پولیس نے مالی امداد کا جھانسہ دیکر سادہ لوح مرد وخواتین کے شناختی کارڈ اور بائیومیٹرک چوری کر کے مائیکروفنانس بنکوں سے قرضہ حاصل کرنیوالے گروہ کے میاں بیوی سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ غوث نگر کی رہائشی زینت بی بی نے بٹالہ کالونی پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل منظم گروہ کی آسیہ بی بی’ اس کے شوہر اﷲ دتہ اور ان کے ساتھیوں آصف’ سہیل’ روشن فاطمہ’ عالیہ اور منظور سے 224 رب غوث نگر آئے اور شہریوں کو سرکاری مالی امداد دینے کا جھانسہ دیکر 17مرد وخواتین کے شناختی کارڈ لیکر بائیومیٹرک کروائی۔ بعدازاں مختلف مائیکروفنانس بنکوں سے مجموعی طور پر 37لاکھ 44ہزار’ 334 روپے کا قرضہ لے لیا اور متاثرہ شہریوں کو خبر تک نہ ہوئی اور جب بنک کے ریکوری ایجنٹس قرضہ لینے آئے تو صورتحال کا پتہ چلا۔ بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گروہ کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں