ماموںکانجن کی تعمیر و ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں

ماموں کانجن(نامہ نگار) ماموں کانجن کی تعمیروترقی اب خواب نہیں رہے گی،اندرون شہر سڑکیں،بازاروں میں ٹف ٹائل اور سٹریٹ لائٹس لگیں گی،سیم نہر پل بھی کشادہ ہوگا ان خیالات کااظہار ماموں کانجن شہر سے صوبائی اسمبلی کے لیگی امیدوار چوہدری جہانزیب صفدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماموں کانجن خصوصا شہر کی تعمروترقی کے لئے سرگرم ہیں گزشتہ روز کمشنر فیصل آباد سے ملاقات میں ماموں کانجن کو تحصیل کادرجہ دلوانے کے علاوہ اندرون شہر سڑکوں کی مرمت کرانے، چونگی نمبر2کاسیم نہر پل کشادہ بنانے کے لئے فنڈز ریلیز کروانے کی درخواست کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالا اقصی امتیاز سے ملاقات کرکے انہیں اندرون شہر گلیوں بازاروں میں ٹف ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس لگوانے کا کہا ہے جس پر انہوں نے اس پر جلد کام شروع کرانے کاوعدہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مکوآنہ میں سیم نہر پر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جارہا جس سے سیم نہر کے آلودہ اور کیمیکل ملے زہریلے پانی کا دیرینہ مسلہ حل ہو کر یہی پانی استعمال کے قابل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا موجودہ دور حکومت تعمروترقی کا دور ہے انشااللہ جلد اپنے حلقہ کے لوگوں کو محرومیوں سے نکال دونگا ، ماموں کانجن کو تحصیل بنانے کے حوالا سے وزیر اعلی کو ریکویسٹ بھجوائی تھی جس پر انہوں نے فزیبلٹی رپورٹ مانگ لی ہے وہ خود بھی بہت جلد وزیراعلی مریم نواز سے ملاقات کرکے انہیں ماموں کانجن کے مسائل کے حوالا سے آگاہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں