ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے ماموں کانجن کی غریب عوام ذلیل و خوار ہوگئی ۔ماموں کانجن میں 10کلو آٹے کا تھیلا 6:30 سے بڑ ھا کر 800اور 15کلو آٹے کا تھیلا 900سے بڑ ھا کر 1200میں فروخت ہورہا ہے۔ شہریو ں نے کہا کہ حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین رہی ہے پہلے ہی مہنگائی بہت ہے۔ ماموں کانجن میں دوکاندار ہر چیز کا اپنی مرضی کا ریٹ وصول کر رہے ہیں شہریوں نے حکومت وقت سے پرذور مطا لبہ کرتے ہوئے آٹے کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے جس سے غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔




