ماموں کانجن میں گرانفروشوں کو جرمانے

ماموں کانجن (نامہ نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان ایکشن۔ ماموں کانجن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے ہوٹلوں پر کم وزنی روٹی ‘گراں فروشوںاور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ۔مردہ برائلر مرغوں کی فروخت کرنے والا بھی قانون کے شکنجے میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مختلف بازاروں اور دکانوں کے اچانک معائنے کے دوران ہوٹلوں پر کم وزنی روٹی سمیت سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور کم تولنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 554گ ب میں یوسف ولد امیر کو مردہ برائلر مرغیوں کا گوشت فروخت کر تے ہوئے پولیس تھانہ ماموں کانجن کے ہمراہ موقع پر دھر لیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مردہ برائلر موغیوں فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی کے لیے تھانہ ماموں کانجن میں استغاثہ دائر کردیا ہے۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری ابرار جٹ نے واضح کیا کہ عوام کو مقر رہ نرخوں پر معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے شہریوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ عوام سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں